18 جنوری، 2025، 12:54 PM

اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط کے بعد روس کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ ملے گا، عراقچی

اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط کے بعد روس کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ ملے گا، عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد ہم بہتر تعاون کے فریم ورک میں آگے بڑھیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایران اور روس کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس معاہدے کی نوعیت بنیادی طور پر اقتصادی ہے اور اس میں تجارت، سیاحت، نقل و حمل وغیرہ جیسے تمام اقتصادی شعبوں کو شامل کیا گیا ہے۔

عراقچی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نیا اور جامع باب رقم ہوگا۔ ہمیں امید ہے کہ اس بنیاد پر دونوں ممالک کے اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا اور ایک بہتر فریم ورک میسر آئے گا۔

News ID 1929652

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha